Posts

Showing posts from July, 2025

My unofficial last day at school

 کچھ عرصے کے ناغے کے بعد میں آخرکار لوٹنے میں کامیاب ہو ہی گئ، اب کی بار ایک بالکل نئے طرز کی تحریر کے ساتھ۔ یہ شاید اپنے طرز کی ایک ہی تحریر ہو میری طرف سے البتہ کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ اب میں نے کچھ ایسا لکھ لیا ہے اور مجھے یہ نہ ظرف اچھا لگا ہے، بلکہ مزہ بھی آیا ہے۔   سب سے پہلے سرورق، یہ میرے ذہن میں چونکہ انگریزی میں آیا تھا سو میں نے اسے ایسے ہی لکھ ڈالا، میں شاید یہ پوری تحریر ہی انگریزی میں لکھ ڈالتی، لیکن پھر الفاظ کی قلت پڑگئ اور پھر یہ کوئی عام تحریر بھی تو نہیں تھی۔ اس تحریرمیں میں  نے اپنے احساسات و خیالات کو ایک کہانی کی شکل دی ہے۔  کہانی سے قارئین نے کیا نتیجہ اخذ کیا ہے، اور کہانی نے ان  پہ کیا تاثر چھوڑا ہے، یہ جان کر مصنف کو ہمیشہ خوشی ہوتی ہے میں بھی کسی نہ کسی حد تک اس صف میں شامل ہوں، سو یہ قیمتی تاثرات مجھے بھی خوشی دیتے ہیں۔   فروری ۲۰۲۰ کا پہلا ہفتہ تھا، کراچی کی ہوا میں کچھ خنکی، کچھ تمازت تھی۔ سرمئ یونیفارم پہ سرمئ سوئیٹر زیب تن کیے،  ۔کندھوں پہ نیلا بستہ لٹکائے (یا شاید بستہ کالا تھا، یاد نہیں) خیر میں اسکول کی بلڈنگ ...