Posts

Showing posts from June, 2025

افسانہ: بے نام

یہ میرا پہلا اردو افسانہ ہے، اِس کا خیال مجھے تقریباَ دو سال پہلے دوران سفر آیا، اور چند منٹ میں ہی یہ پوری کی پوری کہانی، بمع قواعد و انشاء میرے ذہن میں آبیٹھی۔ بس پھر میں نے گھر پہنچ کر اسے ایسے ہے کاغذ پہ اتار لیا، البتہ بلاگ پہ ڈالنے میں کافی وقت لگ گیا، جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ کہانی مجھے شروع شروع میں تو بہت کلاسیکل لگی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کے لیے جذبات کی قلت پڑ گئ، (معلوم نہیں لیکن شاید اکثر لکھیاریوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے)، خیر، میں نے کچھ دن پہلے اپنی پرانی ڈائری میں سے یہ نکالی، اور پھر خیال آیا کہ جیسی بھی ہے، پبلش کر دیتی ہوں، اور تھوڑی سی جد و جہد کر  کے میں نے یہ قدام بھی اٹھا ہی لیا۔ امید کرتی ہوں کہ میری یہ کوشش رائیگاں نہیں گئ ہو گی       اس نے آنکھیں کھولیں، کمرے میں ایک عجیب سا سکوت طاری تھا، روشنی کا واحد ذریعہ کھڑکی پہ لگے ہلکے نیلے رنگ کے ریشمی پردوں سے چھن کر آنے والی سفید چاشنی نما روشنی تھی، وہ بستر سے اٹھی اور کھڑکی کے پاس جا کر پردے کھسکا دیے، ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کے ساتھ لمبے بھورے بال پیچھے کو اڑے۔ وہ سنگھار میز کے سامن...